علماءکے صحیح ترین قول کے مطابق حیض ونفاس والی عورت کے لئے کتب تفسیر اورہاتھ لگائےبغیر قرآن مجید پڑھنے میں کوئی حرج نہیں جب کہ جنی کے لئے غسل کئے بغیر قرآن مجید کے پڑھنے کی مطلقا اجازت نہیں ہے ۔ہاں البتہ جنبی، کتب تفسیر وحدیث وغیرہ کو پڑھ سکتا ہے لیکن ان کے ضمن میں جوآیات آئی ہوں انہیں نہیں پڑھ سکتا کیونکہ حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریمﷺکو جنابت کےسوا اورکوئی چیز قرآن مجید کی تلاوت سے مانع نہیں ہوتی تھی ۔ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں جنہیں امام احمد نے جید سند کے ساتھ مروی ایک حدیث کے ضمن میں بیان کیا ہے کہ ‘‘جنبی قرآن مجید کی ایک آیت بھی نہیں پڑھ سکتا۔’’
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب