سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(38) میں نے بیوی سے کہا ‘‘اگرمیں دوسری شادی نہ کروں تو،دین اسلام سے بری ہوں گا

  • 15167
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 727

سوال

(38) میں نے بیوی سے کہا ‘‘اگرمیں دوسری شادی نہ کروں تو،دین اسلام سے بری ہوں گا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرااپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا تھا توان ناخوش گوارتعلقات کے باعث ،جن کا سبب بچےکاپیدا نہ ہونا تھا ،میں نے غصے کی  حالت میں مگر کامل عقل وشعورکے ساتھ اپنی بیوی سے کہہ دیا کہ اگر میں دوسری شادی نہ کروں تومیں دین اسلام سے بری ہوں گالیکن اس کے بعد ہمارے تعلقات خوش گوارہوگئے ،بیوی حاملہ بھی ہوگئی اورمیں نے دوسری شادی کا ارادہ ترک کردیا ،سوال یہ ہے کہ اس قسم کا کفارہ کیا ہوگا؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ ایک بے ہودہ بات ہے،مسلمان کے لئے اس طرح کی قسم کھانا جائز نہیں ہے،نہ اس طرح کے الفاظ ہی زبان پر ۔حرام کردہ امور کو حرام سمجھے ،فرائض کے اداکرنے میں کوشش کرے اوراگر کوئی لغزش ہوجائے تو فورا اللہ تعالی کے سامنے سچی اورپکی (پختہ)توبہ کرے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص183

محدث فتویٰ

تبصرے