میت کی قبر پرلکھنا جائزنہیں،نہ قرآنی آیات اورنہ کچھ اورلوہے کی پلیٹ نصب کرنا جائز ہے اورنہ پتھر وغیرہ کی،کیونکہ حضرت جابررضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے کہ ‘‘نبیﷺ نے قبرکو چونا گچ کرنے،اس پر بیٹھنے اوراس پر عمارت بنانے سےمنع فرمایا ہے’’اس حدیث کو امام مسلم نے ‘‘صیح’’بیان فرمایا ہے۔ترمذی اورنسائی میں صیح سند کے ساتھ یہ الفاظ بھی ہیں کہ‘‘آپؐ بے قبر پرلکھنے سے بھی منع فرمایا ہے۔’
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب