سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(31) ان تصویروں کا حکم جنہیں گھروں میں آرائش کے لئے لگایا جاتا ہے

  • 15160
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1149

سوال

(31) ان تصویروں کا حکم جنہیں گھروں میں آرائش کے لئے لگایا جاتا ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ان تصویروں کا کیا حکم ہے،جنہیں گھروں میں عبادت کے لئے نہیں بلکہ صرف آرائش وزیبائش کے لئے لگایا جاتا ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 گھروں،دفتروں اور ڈرائنگ رومز میں تصویروں اور حنوط شدوں جانوروں کو سجانا رسول اللہﷺسے ثابت شدہ ان احادیث کے عموم کے پیش نظر جائز نہیں ہے،جو گھروں وغیرہ میں تصویروں اور موتیوں کے لٹکانے کی حرمت پر دلالت کرتی ہیں کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کا وسیلہ ہیں۔اس لئےکہ اس میں ایک تو اللہ تعالیٰ کی صفت خلق کی مشابہت ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کے دشمنوں کے ساتھ بھی اس میں مشابہت ہے۔حنوط شدہ جانوروں کے استعمال میں مال کا ضیاع اور اللہ تعالیٰ کے دشمنوں کے ساتھ مشابہت ہے اور پھر اس سے مصور تصویروں کے لٹکانے کا دروازہ بھی کھلتا ہے اور ہماری اسلامی شریعت جو ایک کامل ترین شریعت ہے،نے اسباب وذرائع کو بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے جو شرک یا معاصی تک پہنچانے والے ہوں۔حضرت نوح علیہ السلام کی قوم اپنے زمانہ کے پانچ نیک لوگوں کی تصویریں بنانے اور اہنی مجلسوں میں انہیں لٹکانے کی وجہ سے شرک میں مبتلا ہوگئی تھی جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنی کتاب مبین میں بیان فرمایا ہے کہ:

 ﴿وَقالوا لا تَذَرُ‌نَّ ءالِهَتَكُم وَلا تَذَرُ‌نَّ وَدًّا وَلا سُواعًا وَلا يَغوثَ وَيَعوقَ وَنَسرً‌ا ﴿٢٣ وَقَد أَضَلّوا كَثيرً‌ا... ﴿٢٤﴾... سورة نوح

‘‘اورانہوں نے کہا اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا اوروداورسواع اوریغوث اوریعوق اورنسرکوبھی ترک نہ کرنا (پروردگار)انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کردیا ہے۔’’

صیح حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے کہا تھا کہ‘‘جوتصویر دیکھو اسے مٹادواورجو اونچی قبر دیکھو اسے برابرکردو۔’’

(صیح مسلم)اسی طرح رسول اللہ ﷺکا ارشاد ہے کہ‘‘روزقیامت سب سے سخت عذاب مصوروں کو ہوگا ’’اوروہ بھی بہت سی احادیث ہیں ،واللہ ولی التوفیق۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص179

محدث فتویٰ

تبصرے