سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(55) آگ پر پکی ہوئی چیز کھا کر وضو کرنا

  • 1511
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1730

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آگ پر پکی ہوئی چیز (بلواسطہ یا بلاواسطہ) کے استعمال کے بعد وضوء کرنا ہو گا یا نہیں۔ نبی اکرم ﷺ کا آخری فرمان یا عمل کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

تَوَضَّؤُوْا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ میں امر ندب پر محمول ہے کیونکہ رسول اللہﷺنے بسا اوقات مَا مَسَّتِ النَّارُ  کھانے پینے سے وضوء نہیں کیا جیسا کہ بخاری ومسلم کی احادیث میں مذکور ہے لہٰذا مَا مَسَّت النَّارُ  کھانے پینے کی وجہ سے وضوء کر لینا افضل ہے۔ «تَوَضَّؤُوْا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ»(ابوداؤد۔کتاب الطہارۃ باب التشدید فی ذلک)

’’آگ سے پکی ہوئی چیزوں سے وضوء کرو‘‘کے منسوخ ہونے والی بات پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

طہارت کے مسائل ج1ص 91

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ