کیافرماتے ہیں علماءکرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ بنام محمدصدیق اورمحمدالیاس دونوں بھائیوں نے مل کرکچھ ملکیت بنائی۔اس مشترکہ ملکیت سےکچھ زیادہ ملکیت بنی ہے۔اب جس کے پاس جو ملکیت ہے وہ کہتا ہے کہ میری ہے۔شریعت کےمطابق بتائیں کہ یہ تقسیم درست ہے یانہیں۔
معلوم ہوناچاہیے کہ یہ ملکیت دونوں بھائیوں کی مشترکہ ہےاس پوری ملکیت منقول خواہ غیرمنقول کے دوحصے کرکےہرایک بھائی کوایک حصہ دیاجائے گا۔