سوائے خدا کے اور کسی کو خواہ نبی ہو یا ولی مشکل کے وقت پکارنا اوران سے مدد چاہنا اور ان سے امید نفع اور ضرر کی رکھنا شرک ہے اللہ تعالی فرماتا ہے :
یعنی اور جن کو پکارتے ہیں اللہ کے سوا کچھ نہیں پیدا کرتے اور خود آپ پیدا کئے گئے مردے ہیں زندہ نہیں ہیں ان کو خبر نہیں کہ کب قبروں سے اٹھائے جائیں گے ۔
اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
یعنی اے لوگو ایک مثل کہی جاتی ہے اس کو سنو ۔ تم پکارتے ہو اللہ کے سوا ' سو ہرگز نہ بناسکیں ایک مکھی ۔اگر چہ سارے جمع ہوں اور اگر کچھ چھین لے ان سے مکھی تو چھوڑا نہ سکیں اسے ' دونوں کمزور ہیں۔مانگنے والا اور جس سے مانگا لوگوں نے اللہ کی قدر نہیں سمجھی جیسی اس کی قدرت ہے ' بیشک اللہ زور آور زبردست ہے ۔
اور روایت میں ہے حضرت ابن عباس :
اور استعانت ایک قسم کی عبادت ہے ۔پس سوائے خدا کے کسی سے نہ چاہیے ۔ تفسیر معالم التنزیل میں ہے ۔ الاستعاند نوع تعبد ّ انتهي
اور مجمع البخار میں ہے ۔
فان العبادة وطلب الحوائج والاستعانة حق الله وحده انتهيھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب