سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(51) حالت وضو میں بغیر کپڑا کے شرمگاہ کو چھونا

  • 1507
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1520

سوال

(51) حالت وضو میں بغیر کپڑا کے شرمگاہ کو چھونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضرت حافظ محمد اسحاق صاحب نے کہا کہ ذکر یعنی شرم گاہ کو بغیر کپڑا کے ہاتھ لگنے سے وضوء نہیں ٹوٹتا کیونکہ انہوں نے اس حدیث کا حوالہ دیا جس میں اس کو جسم کا ٹکڑا کہا گیا ہے : لیکن اکثر علماء تو ٹوٹنے کا فتویٰ دیتے ہیں : اور دوسری حدیث جو نواقض وضوء والی ہے اس پر عمل کرتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہاکی حدیث دلیل ہے کہ مس ذکر سے وضو ء ضروری ہے۔ رہی طلق بن علی رضی اللہ عنہ والی حدیث تو وہ مس ذکر بحائل پر محمول ہے بعض اہل علم نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا کی حدیث سے پہلے کی ہے تفصیل کے لیے تحفۃ الأحوذی نیل الأوطار اور مرعاۃ المفاتیح کا مطالعہ فرما لیں۔ ان شاء اللہ المنان اطمینان قلب حاصل ہو جائے گا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

طہارت کے مسائل ج1ص 89

محدث فتویٰ

تبصرے