کیافرماتےہیں علماءدین بیچ اس مسئلہ میں کہ محمدہاشم نے اپنے داداکی ملکیت تقسیم کرکےاپنا حصہ لےلیاتھابعدمیں اس کاچاچامحمدفوت ہوگیاجس نےوارث چھوڑےایک بیوی،بیٹی،بھتیجامحمدہاشم اورایک بھتیجی اورایک چچازادمیرحسن اوربہن کی اولاد۔بتائیں کہ شریعت محمدی کے مطابق ہرایک کوکتنا حصہ ملےگا؟
معلوم ہوناچاہیےکہ سب سےپہل مرحوم کی ملکیت میں سےاس کے کفن دفن کاخرچہ کیاجائے،اس کےبعداگرقرض تھاتواسے ادا کیا جائے،پھراگروصیت کی تھی توسارے مال کےتیسرےحصے تک سےپوری کی جائے۔اس کےبعدمنقول اورغیرمنقول ملکیت کوایک روپیہ قراردےکراس طرح سےتقسیم ہوگی۔
مرحوم محمد ملکیت1روپیہ
وارث پائیاں آنے
بیوی 00 2
بیٹی 00 8
بھتیجا 00 6
بھتیجی محروم
چچازاد محروم
بہن کی اولاد محروم
جدیدطریقہ تقسیم فیصداعشاریہ نظام
کل ملکیت100
بیوی8/1/12.5
بیٹی2/1/50
بھتیجاعصبہ37.5
بھتیجی محروم
چچازادمحروم
بہن کی اولادمحروم