سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(49) ’’شلوار ٹخنوں سے نیچے ہو تو وضوء ٹوٹ جاتا ہے‘‘حدیث کی تحقیق

  • 1505
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1383

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شلوار ٹخنوں سے نیچے ہو تو وضوء ٹوٹ جاتا ہے حدیث سے وضاحت فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

مرعاۃ المفاتیح میں حدیث ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کپڑا لٹکا (ٹخنوں سے نیچے رکھ) کر نماز پڑھنے والا وضوء اور نماز دونوں دہرائے ۔ ’’مرعاۃ المفاتیح ص ۴۷۷ ج۲ میں حدیث ہے:

’’عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ بَعْضِ اَصْحَابِ النَّبِیِّ ﷺ قَالَ بینما رَجُلٌ یُصَلِّيْ وَہُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَہٗ قَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اﷲِ ﷺ إِذْہَبْ فَتَوَضَّأْ قَالَ فَذَہَبَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ جَآئَ فَقَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اﷲِ ﷺ إِذْہَبْ فَتَوَضَّأْ ثُمَّ جَآئَ فَقَالَ رَجُلٌ یَا رَسُوْلَ اﷲِ مَالَکَ اَمَرْتَہٗ اَنْ یَتَوَضَّأَ ثُمَّ سَکَتَّ عَنْہُ ؟ فَقَالَ اِنَّہٗ کَانَ یُصَلِّيْ وَہُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَہٗ وَإِنَّ اﷲَ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی لاَ یَقْبَلُ صَلٰوۃَ عَبْدٍ مُسْبِلٍ إِزَارَہٗ‘‘ ذَکَرَہُ الْہَیْثَمِيْ فِيْ مَجْمَعِ الزَّوَائِدِ (ج۵ ص ۱۴۵) وَقَالَ رَوَاہُ اَحْمَدُ وَرِجَالُہُ رِجَالُ الصَّحِیْحِ وَقَالَ النّووی فِیْ رِیَاضِ الصَّالِحِیْنَ رَوَاہُ اَبُوْ دَاؤد بِاسْنَاد صَحِیْحٍ عَلیٰ شَرْطِ مُسْلِم)

حافظ زبیر علی زئی صاحب نے اسے حسن کہا ہے۔‘‘

’’حضرت عطاء بن یسار رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ کا ایک صحابی بیان کرتا ہے کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نماز پڑھ رہا تھا اور اس کا تہہ بند ٹخنوں سے نیچے تھا آپﷺنے اس کو کہا جا وضوء کر پس وہ گیا وضوء کیا پھر آیا آپﷺنے اس کو پھر کہا جا وضوء کر (گیا وضوء کیا) پھر آیا پس ایک آدمی نے کہا اے اللہ کے رسول کیا ہے آپ کے لیے آپﷺ نے اس کو حکم دیا ہے وضوء کرنے کا پھر آپﷺ خاموش ہو گئے ؟ پس آپ ﷺ نے فرمایا : وہ اپنا تہہ بند ٹخنوں سے نیچے لٹکا کر نماز پڑھ رہا تھا اللہ تبارک وتعالیٰ ٹخنوں سے نیچے تہہ بند رکھنے والے کی نماز کو قبول نہیں کرتا‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

طہارت کے مسائل ج1ص 88

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ