کیافرماتےہیں علماءکرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ بنام حاجی محمدرمضان فوت ہوگیاجس نےورثاء میں سےماموں کی اولادیعنی بیٹا،بیوی مائتا(ماں کی طرف سے)بھتیجااوربھتیجی۔شریعت کےمطابق بتائیں کہ ہرایک کوکتناحصہ ملےگا؟
معلوم ہوناچاہیےکہ سب سےپہلے فوتی کی ملکیت سے کفن دفن،قرضہ وصیت(اگرہوتو) اس کوپوراکیاجائےگااس کے بعدمنقول خواہ غیرمنقول کوایک روپیہ قراردےکراس کےورثاء میں اس طرح تقسیم کی جائےگی۔کل ملکیت(1)روپیہ
ورثاء:بیوی4آنہ،بھتیجا12آنہ اورایک بھتیجی(دونوں ماں کےرشتے سے)محروم
جدیداعشاریہ فیصدطریقہ تقسیم
کل ملکیت100
بیوی4/1
بھتیجاعصبہ
بھتیجی محروم