کیافرماتےہیں علماءکرام اس مسئلہ میں کہ محمدعرس کی وفات ہوگئی جس نےوارث چھوڑے2بیٹےمحمداورمحمدحسین اور4بیٹیاں۔بتائیں کہ شریعت محمدی کےمطابق سب کوکتناکتناحصہ ملےگا؟
یادرہے کہ مرحوم کی ملکیت میں سےمرحوم کے کفن دفن کا خرچہ نکالنےکےبعداگرقرض تھاتواس کواداکیاجائےپھربعدمیں اگروصیت کی تھی تومال کے تیسرےحصےتک ادا کی جائےپھرباقی ملکیت منقولہ خواہ غیرمنقولہ کوایک روپیہ قراردےکر اس طرح تقسیم کریں۔
مرحوم محمدعرس کی ملکیت1روپیہ
وارث:بیٹامحمد4آنے،بیٹامحمدحسین4آنے،بیٹی2آنے،بیٹی2آنے، بیٹی2آنے، بیٹی2آنے۔
اللہ تعالی کافرمان:﴿لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ﴾
جدیداعشاریہ نظام تقسیم
میت محمدعرس کل ملکیت100
2بیٹے عصبہ50 فی کس25
4بیٹیاں عصبہ50 فی کس12.5