کیافرماتےہیں علماءدین اس مسئلہ میں کہ الھدادفوت ہوگیاجس نےوارث چھوڑے:ایک بیوی،ماں اوردوبھائی،بتائیں کہ شریعت محمدی کے مطابق ہر ایک کوکتناحصہ ملےگا؟
یادرہے کہ سب سے پہلے فوت ہونے والےکی ملکیت سےاس کے کفن دفن کا خرچہ نکالاجائےگا،دوسرے نمبرپراگرمرحوم پرقرضہ تھاتواسےاداکیاجائےتیسرے نمبرپراگرجائزوصیت کی تھی توکل مال کے تیسرےحصےتک سے پوری کی جائے۔اس کے بعدساری ملکیت کوایک روپیہ قراردےکر اس طرح تقسیم ہوگی۔
فوت ہونے والاالھداد ملکیت1روپیہ
وارث پائیاں آنے
بیوی 08 04
ماں 08 02
دونوں بھائی مشترکہ 04 09
جدیداعشاریہ فیصد نظام تقسیم
کل ملکیت100
بیوی4/1/25
ماں6/1/16.66
دوبھائی عصبہ58.34 فی کس29.17