سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

قضاء نمازوں میں ترتیب کا حکم

  • 15021
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 616

سوال

قضاء نمازوں میں ترتیب کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر میری مغرب کی نماز رہتی ہو اور مسجد میں عشاء کی جماعت ہو رہی ہو تو مجھے پہلے عشاءکی نماز پڑھنی چاہئے یا مغرب کی؟ اگر مغرب کی پڑھنی ہو تو کیا طریقہ کار ہوگا۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمہور اہل علم کے نزدیک قضاء نمازوں میں ترتیب کو قائم رکھنا واجب ہے۔امام ابن قدامہ فرماتے ہیں:

وجملة ذلك أن الترتيب واجب فی قضاء الفوائت(المغني 1/352)

مختصر یہ کہ فوت شدہ نمازوں میں ترتیب واجب ہے۔

جبکہ امام شافعی کے نزدیک ترتیب واجب نہیں ہے۔

اور اگر آپ نماز عشاء کے وقت آئیں اور آپ کی نماز مغرب رہتی ہو اور آپ ترتیب سے پڑھنا چاہتے ہوں تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ تین رکعات پڑھ کر بیٹھے رہیں اور چوتھی رکعت کے لئے امام کے ساتھ کھڑے نہ ہوں،بلکہ تشہد میں بیٹھے رہیں۔امام جب چوتھی رکعت پڑھ کر تشہدبیٹھے اور سلام پھیرے تو آپ بھی امام کے ساتھ ہی سلام پھیر لیں۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ


تبصرے