سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نفاس کی مدت

  • 15020
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1204

سوال

نفاس کی مدت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری بیوی کا ایک ماہ کا حمل ضائع ہوگیا ہے۔ اب کیا اسے نفاس کی مدت چالیس دن پوری کرنی ہوگی؟جبکہ خون سات دن بعد بند ہوگیا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں اسے چالیس دن پورے کرنے کوئی ضرورت نہیں ہے۔جب نفاس والی عورت چالیس دنوں سے پہلے پاک ہوجائے تو اس کے لئے غسل نماز اور رمضان کے روزے رکھنا واجب ہے۔اور اہل علم کا اجماع ہے کہ اس کے شوہر کے لئے مقاربت بھی حلال ہے یاد رہے نفاس کی کم سے کم کوئی حد مقرر نہیں ہے۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ


تبصرے