سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(46) بدابۃ المجتہد کی عبارت کا مفہوم

  • 1502
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 3318

سوال

(46) بدابۃ المجتہد کی عبارت کا مفہوم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بدایۃ المجتہد کی یہ عبارت حل طلب ہے اس کا سادہ ترجمہ ، اعراب اور سیاق وسباق کے اعتبار سے اس کا مفہوم کیا ہے ؟ صفحہ نمبر ۲۱۴ ’’اَلرُّکْنُ الثَّالِثُ وَہُوَ النِیَّة‘‘ سطر نمبر۹۔

’’لیس یختص عبادۃ عبادۃ بوضوء وضوء‘‘؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

آپ کی درج کردہ عبارت کا حل مندرجہ ذیل ہے بتوفیق اللہ تبارک وتعالیٰ وعونہ

اعراب : ’’لَیْسَ یُخْتَصُّ عِبَادَۃٌ عِبَادَۃٌ بِوُضُوْئٍ وُضُوْئٍ ۔‘‘

ترجمہ : ایک ایک عبادت ایک ایک وضوء کے ساتھ مخصوص نہیں ۔

مفہوم : ایک عبادت کی نیت سے کیا ہوا وضوء کئی عبادتوں کے لیے کافی ہے مثلاً ظہر کی نماز کے لیے وضوء کے ساتھ نمازجنازہ ، بیت اللہ کا طواف اور عصر کی نماز ادا کر سکتے ہیں ہر عبادت کے لیے علیحدہ علیحدہ نیت کے ساتھ الگ الگ وضوء کوئی ضروری نہیں ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

طہارت کے مسائل ج1ص 86

محدث فتویٰ

تبصرے