السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری بیوی کا ایک ماہ کا حمل ضائع ہوگیا ہے۔ اب کیا اسے نفاس کی مدت چالیس دن پوری کرنی ہوگی؟جبکہ خون سات دن بعد بند ہوگیا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!نہیں اسے چالیس دن پورے کرنے کوئی ضرورت نہیں ہے۔جب نفاس والی عورت چالیس دنوں سے پہلے پاک ہوجائے تو اس کے لئے غسل نماز اور رمضان کے روزے رکھنا واجب ہے۔اور اہل علم کا اجماع ہے کہ اس کے شوہر کے لئے مقاربت بھی حلال ہے یاد رہے نفاس کی کم سے کم کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ ھذا ما عندی والله اعلم بالصوابفتویٰ کمیٹیمحدث فتویٰ |