سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(188)مالی معاملہ خرید و فروخت کے حوالہ سے

  • 15011
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1323

سوال

(188)مالی معاملہ خرید و فروخت کے حوالہ سے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیافرماتےہیں علماءدین اس مسئلہ میں کہ زمین کاسوداہوا-/84000چوراسی ہزارمیں،ساتھ ہی خریدارنے وعدہ کیا کہ آپ جب بھی زمین چھڑواناچاہیں ایک لاکھ روپیہ دےکرچھڑوائیں گےباقی میں نے جوفصل اٹھائیں وہ میری ہوں گی یہ بات گواہوں کی موجودگی میں ہوئی پھرجب دوسال کے بعدزمین کوبیچنے والے نےخریدارکوکہاکہ اپنے وعدےکےمطابق رقم لواورہماری زمین واپس کروتوخریدارکہنے لگااگرمجھے تنگ کروگے تومیں آگے کسی اورکوفروخت کردوں گا۔پھراثرورسوخ والے لوگوں کوکہاگیا کہ خریداروں کوبلائیں اوران کےبیان لیں توخریداروں نے کہا کہ 6مہینے کاوعدہ تھا جوکہ گزرگیا جس پرگواہوں کوطلب کیا توانھوں نے گواہی دی کہ 2سال کا وعدہ تھااورخریدنے والے نے یہ  بھی کہاتھا کہ اگرتم بذات خوداپنے لیےواپس لیناچاہوتومیں دےدوں گااوراگرکسی اورکے لیےلوگے تونہیں دوں گا۔اب خریدارقسم اٹھانے کے لیے بھی تیارہیں آپ بتائیں کہ قسم کس سےلی جائے گی خریدادسےیافروخت کرنے والے سے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معلوم ہوناچاہیےکہ قسم اٹھانے کی ضرورت ہی نہیں ہے کیونکہ فروخت کرنے والوں کے پاس گواہ موجود ہیں اس لیے قسم کی ضرورت نہیں ہےالبتہ اگرگواہ موجودنہ ہوتے توپھرقسم کی ضرورت پڑتی جوکہ مدعاعلیہ(فروخت کرنے والے)پرآتی جیساکہ  حدیث مبارکہ ہے:

((البينة للمدعي.)) (اخرجه الترمذي’كتاب ماجاءفي ان البينة علي المدعي واليمين علي المدعي عليه’رقم الحديث:٣١٤١)
‘‘دعوی کرنے والے کےپاس گواہ ہوں اگرگواہ نہیں توپھرمدعاعلیہ پرقسم اٹھاناہے۔اس صورت میں خریدارسےقسم نہیں لی جائے گی۔دعوی کرنے والاخریدارہے اورگواہ موجودہیں اس صورت میں اگرقسم لی بھی جائے تومدعا علیہ فروخت کرنے والےپرآتی،بہرحال گواہوں کی گواہی پراعتمادہوگا۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 588

محدث فتویٰ

تبصرے