السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آپﷺ نے حدیث میں فرمایا ہے کہ جس نے وضوء میں کمی یا زیادتی کی اس نے ظلم کیا اور دوسری روایت میں ہے کہ برا کیا کمی یا زیادتی سے کیا مراد ہے؟ وضاحت فرمائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تین دفعہ سے زیادہ دفعہ اعضاء وضوء کو دھونا گناہ ہے یہ تو صحیح ہے البتہ تین دفعہ سے کم دھونے کا گناہ ہونے والے لفظ حدیث میں محفوظ نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب