سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بیوی کا شوہر پر زنا کا الزام لگانا

  • 15007
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 873

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک بیوی اپنے شوہر پر زنا کا الزام لگاتی ہے، جبکہ شوہر اس سے انکاری ہے،قرآن وسنت کی روشنی میں اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیوی کو چاہئے کہ اگر اس کے پاس چار گواہ موجود نہیں ہیں تو خاموش ہو جائے۔اور اگر اپنے خاوند کے ساتھ گزارہ کر سکتی ہے تو کر لے ، ورنہ طلاق لے لے۔اب یہاں اسلامی حکومت تو ہے نہیں جو اس کو زنا کی سزا دے سکے ، دوسری بات یہ ہے کہ یہ خاوند کا گناہ ہے، اس کا بیوی کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔لیکن بیوی کو چائیے کہ وہ اپنے خاوند کو اللہ کا خوف دلاتی رہے اور اسے توبہ کرنے پر قائل کرے۔بے شک اللہ تعالی معاف کرنے والے ہیں۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ