سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

قیامت کے دن لوگوں کو باپ کے نام سے پکارا جائے گا

  • 15002
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 896

سوال

قیامت کے دن لوگوں کو باپ کے نام سے پکارا جائے گا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ قیامت کے دن لوگوں کو ماں کے نام کے ساتھ پکارا جائے گا ، جبکہ کچھ کہتے ہیں کہ باپ کےنام سے پکارا جائے گا، شریعت کی رو سے کونسا صحیح ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ماں کے نام کے ساتھ پکارے جانے والی بات سراسر غلط اور جھوٹ ہے۔لوگوں کو قیامت کے دن باپوں کے نام سے ہی پکارا جائے گا۔امام بخاری رحمہ اللہ نے(باب ما یدعى الناس بآبائہم) کے تحت ایک حدیث بیان کی ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:

إِنَّ الْغَادِرَ يُرْفَعُ لَهُ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُقَالُ هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ(بخاری:6177)

قیامت کے دن دغا باز کی سرین پر جھنڈا لگایا جائے گا جس پر لکھا ہوگا کہ اس نے فلاں بن فلاں سے غدر کیا تھا۔

اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں کو ان کے باپوں کے نا م سے پکارا جائے گا۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ


تبصرے