سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز تراویح کی شرعی حیثیت

  • 14998
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 757

سوال

نماز تراویح کی شرعی حیثیت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نماز تراویح فرض اور ضروری ہے۔؟


وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز تراویح ایک نفلی عبادت ہے، اور اس کے بے شمار فضائل ہیں۔یہ فرض اور واجب نہیں ہے۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا:

‏"‏من قامه إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه‏"‏(بخاری:2008)

جو شخص بھی اس(رمضان ) میں ایمان اور اجر و ثواب کی نیت کے ساتھ ( رات میں ) نماز کے لیے کھڑا ہو اس کے پہلے تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ


تبصرے