کیافرماتے ہیں علماءکرام اس مسئلہ کےبارےمیں مرحوم خدابخش کی بیوی مسمات رحمت(عاقلہ بالغہ)نےگواہوں کےسامنے کچھ نقدی رقم لےکرباقی زمین اپنےسسرحاجی موسی کوہبہ کردی ہے۔اس بات کوتقریبا35سال گزرچکےہیں اوریہ زمین آگےحاجی موسی کےورثاء میں بھی تقسیم ہوچکی ہےجبکہ اب مسمات رحمت اس زمین کوواپس لیناچاہتی ہےآپ وضاحت کریں کہ آیارحمت بی بی اپنی اس ہبہ کی ہوئی زمین کوواپس لےسکتی ہے یانہیں؟
معلوم ہوناچاہیےکہ مسمات رحمت ہبہ کی ہوئی زمین دوبارہ واپس نہیں لےسکتی نہ ہی یہ جائز ہے۔