سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

فرض نماز کے بعد ذکر و اذکار کرنا

  • 14983
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-13
  • مشاہدات : 495

سوال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

فرض نماز کے بعد ذکر و اذکار کرنا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فرض نمازوں کے بعد مسنون اذکار ودعائیں پڑھ کر اٹھنا افضل ہے۔ صحیح بخاری میں ہے رسول اللہﷺنے فرمایا ’’نماز سے فارغ ہو کر باوضوء کسی کو اذیت دئیے بغیر جتنی دیر اس جگہ پر بیٹھا رہے جس جگہ اس نے نماز پڑھی فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں ‘‘ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلَهُ وَارْحَمْهُ(بخارى كتاب الصلاة باب الحدث فى المسجد) اب اگر اس کیفیت میں زیادہ دیر نماز کی جگہ بیٹھا رہے گا تو فرشتے مذکور بالا دعا اس کے لیے زیادہ دیر کریں گے اور اگر کم تو کم ’’فَمَنْ شَائَ فَلْيَسْتَکْثِرْ وَمَنْ شَائَ فَلْيَسْتَقِلَّ‘‘ وفقنا اﷲ تبارک وتعالی لما يحبه ويرضاه آمين يا رب العالمين

هذا ما عندی والله اعلم بالصواب

محدث فتویٰ

فتویٰ کمیٹی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ