سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سالی کے ساتھ زنا

  • 14974
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1411

سوال

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته!

اگر کوئی لڑکا کسی لڑکی کے سات سب کچھ کرے لیکن دخول نہ کرےتو،کیا وہ لڑکا اس لڑکی کی بہن سے شادی کر سکتا ہے۔اگر دخول بھی کرے تو کیا حکم ہو گا۔٢ اگر یہ سب کچھ شادی کے بعد سالی سے کرے تو کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟


وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!!

کسی بھی مرد کا کسی غیر محرم لڑکی کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنا اور اس کےساتھ بوس وکنار کرنا اور زنا کرنا یہ سب امور شرعی اعتبار سے حرام ہیں اور ایسا کرنے والا شرعی سزا کا مستحق ہے لیکن اس عمل سے لڑکی کی بہن سےنکاح کی حرمت واقع نہیں ہوتی اس سے شرعی نکاح ہو سکتا ہےاسی طرح سالی کے ساتھ زنا سے بیوی کو طلاق واقع نہیں ہوتی ہے۔کیونکہ کسی بھی حرام فعل کے ارتکاب سے کوئی حلال فعل حرام نہیں ہوتا ہے۔

نبی کریم نے فرمایا:

«لا يحرم الحرام الحلال»سنن ابن ماجه » كتاب النكاح » باب لا يحرم الحرام الحلال(2015)

حرام کام کسی حلال کو حرام نہیں کرتا

هذا ما عندی والله اعلم بالصواب

محدث فتویٰ

فتویٰ کمیٹی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ