السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مشکوٰۃ شریف اور ترمذی شریف میں جرابیں (یعنی جرابوں کے مسح والی روایتیں ہیں) ان روایتوں کی اسناد کیسی ہیں کیا ہم جرابوں پر مسح کر سکتے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسح علی الجوربین والی حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ تعالیٰ اپنی کتاب جامع وسنن میں باسند روایت کرنے کے بعد فرماتے ہیں : ’’ہٰذَا حَدِیْثٌ حَسَنٌ صَحِیْحٌ‘‘(مع التحفة1/100)محدث دوراں شیخ البانی حفظہ اللہ تعالیٰ نے بھی اس کو صحیح کہا ہے(صحیح ترمذی) جمال الدین قاسمی اور احمد شاکر ۔ رحمہما اللہ تعالیٰ۔ نے بھی اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔ (المسح علی الجوربین)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب