سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جنات سے زنا

  • 14966
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 887

سوال

جنات سے زنا
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته!

 اگر کسی عورت سے جنات نے زنا کیا تو کیا وہ بھی گناہ گار ہو گی۔؟


وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!!

پہلی بات تو یہ ہے کہ ایسے واقعات کا وقوع تقریبا ناممکن ہے ۔اور اگر ایسا کوئی واقعہ ہوتا بھی ہے تو اس میں عورت کی مرضی اور عدم مرضی کا اعتبار ہوگا۔اگر یہ زنا عورت کے رضا اور مرضی سے واقع ہوا ہو تو اس سے عورت بھی گناہ گار ہوگی،اور اگر جنات نے زبر دستی ایسا کیا ہو اور اس میں عورت کی مرضی یا اختیار شامل نہ ہو تو امید ہے کہ وہ اللہ کے ہاں بری الذمہ ہو گی۔اور اسے گناہ نہیں ہوگا۔اور اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں ہو گا کیوں کہ یہ مسئلہ انسان کے بس سے باہر ہے

هذا ما عندی والله اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی


تبصرے