کیافرماتے ہیں علماءدين اس مسئلہ میں کہ ايك عورت مسمات سوہنی فوت ہوگئی اورورثاءمیں خاوند،دوبیٹیاں 2بھائی چھوڑے۔مرحومہ کی ملکیت میں سے وارثوں کوکتنا ملے گا؟
معلوم ہوکہ مذکورہ صورت میں پہلےمرحومہ کے کفن دفن کاخرچہ مرحومہ کی ملکیت میں سےنکالاجائے،پھرقرض اداکرنے کے بعد باقی ملکیت کوایک روپیہ قراردےکر4آنے خاوندکو5آنے4پائیاں ہرایک بیٹی کواورآٹھ پائیاں ہر ایک بھائی کودیےجائیں گے۔
هذاهوعندى والعلم عندربىموجودہ اعشاری نظام میں یوں بھی تقسیم ہوسکتا ہے
ترکہ 100
خاوند4/1/25 2بیٹیاں3/2/66.66 2بھائی عصبہ8.34