کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ایک آدمی نےاپنی ملکیت اپنے بیتے کوہبہ کردی بعدمیں بیٹافوت ہوگیا۔اب اس مرحوم کی ملکیت میں سے باپ کوحصہ ملےگایانہیں؟
معلوم ہوناچاہیےکہ اس ہبہ کی ہوئی ملکیت سےوالدکوورثاءکی طرح حصہ ملے گا۔جیسا کہ حدیث مبارکہ میں بیان ہواہے کہ:
‘‘ايك عورت نبی کریمﷺکے پاس آئی اورعرض کیا اے اللہ کےرسولﷺمیں نے ایک لونڈی اپنی ماں کوصدقہ کےطورپردی ہے پھرمیری ماں فوت ہوگئی توآپﷺنے فرمایاتجھےتیرےاس صدقےکااجربھی ملےگااورآپ وارث کی حیثیت سےدوبارہ اس لونڈی کواپنی وراثت میں لے سکتیں ہیں۔’’اس لیےاب وہ باندی آپ کی ملکیت ہے۔