سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(38) دوران وضو داڑھی کے نیچے چمڑے کو ترکرنا

  • 1494
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-06
  • مشاہدات : 1302

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وضوء میں جس وقت داڑھی کو دھونا ہے اس وقت داڑھی کے نیچے چمڑے کو پانی سے تر کرنا چاہیے یا نہیں داڑھی کے بال کہیں گیلے خشک رہ جائیں تو کیا وضوء مکمل ہو گیا باحوالہ لکھیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

وضوء میں داڑھی کا خلال ہے وضوء میں داڑھی کو دھونا اور داڑھی کے نیچے والے چمڑے کو تر کرنا میرے علم میں رسول اللہﷺ سے ثابت نہیں۔ داڑھی کا خلال ہو جائے تو اس اعتبار سے وضوء میں کوئی خلل نہیں اور خلال میں لا محالہ داڑھی کے کچھ بال تر ہوں گے اور کچھ خشک رہیں گے آخر یہ داڑھی کا خلال ہے ۔ انگلیوں کا خلال تو نہیں جس میں چمڑے کو تر کرنا ضروری ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

طہارت کے مسائل ج1ص 81

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ