السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وضوء میں تین دفعہ اعضاء کے دھونے کا بھی ذکر آتا ہے منہ کو تین دفعہ دھویا جاتا ہے لیکن داڑھی کے خلال کے لئے اس تر ہاتھ کا استعمال ہی کیا جائے گا یا کہ انسان چوتھی دفعہ ہاتھ تر کر کے داڑھی کا خلال کرے برائے مہربانی دلیل کے ساتھ وضاحت فرمائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دونوں صورتیں درست ہیں ۔
«أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِﷺ کَانَ إِذَا تَوَضَّأَ اَخَذَ کَفًّا مِنْ مَّائٍ فَأَدْخَلَ تَحْتَ حَنَکِہٖ فَخَلَّلَ بِہٖ لِحْیَتَہٗ وَقَالَ ہٰکَذَا اَمَرَنِیْ رَبِّیْ عَزَّوَجَلَّ » (ابوداود کتاب الطہارة باب تخلیل اللحیة ترمذی الطہارة باب ما جاء فی تخلیل اللحیة)
’’بے شک رسول اللہﷺجب وضوء کرتے تو ایک چلو پانی لے کر اس کو اپنی ٹھوڑی کے نیچے داخل کرتے اور اس کے ساتھ اپنی داڑھی کا خلال کرتے۔ اورفرمایا میرے رب نے مجھے اسی طرح حکم دیا ہے‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب