سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(135)داڑھی کا حکم

  • 14921
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1675

سوال

(135)داڑھی کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

داڑھی کی مقدارکتنی ہونی چاہئے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

داڑھی کےمتعلق اللہ سبحانہ وتعالی کاحکم ہے کہ اس کوچھوڑدواس لیے داڑھی رکھنافرض ہے۔

(الف)داڑھی کہتے کس ہیں؟

داڑھی سےمراد وہ بال ہیں جورخساروں اورٹھوڑی پرہوتے ہیں،دائیں آنکھ کی دائیں طرف سےاربائیں آنکھ کی بائیں طرف سےلرکرٹھوڑی کےآخرتک اسی طرف دونوں طرف کی سائیڈوں سےآخرتک جتنے بھی بال ہیں وہ داڑھی کاحصہ ہیں یعنی داڑھی میں شمارہوتے ہیں۔

لغت عربی میں یہی داڑھی کی حدمقررہےاس لیےجولوگ داڑھی کوسیدھاکھڑاکرنےکےلیےخط وغیرہ لیتے ہیں یارخسارون سےبال صاف کرت ہیں وہ ناجائز کام کاارتکاب کرتے ہیں۔اوپرسےاس طرح کاخط ہرگزنہیں لیناچاہئے۔

باقی لمبائی میں داڑھی کتنی ضروری ہے؟

اس کے لیے اصولی بات یہ ہے کہ اللہ تعالی نے قرآن کریم میں ارشادفرمایاہےکہ:

﴿لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِى رَ‌سُولِ اللَّـهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْ‌جُو اللَّـهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ‌ وَذَكَرَ‌ اللَّـهَ كَثِيرً‌ا﴾ (الاحزاب:٢١)

‘‘یعنی ہربات،کام،اورمعاملے میں رسول اللہﷺکانمونہ ایک بہترین نمونہ ہے اس لیےتم بھی(اےمومنو!)ہربات اورکام میں ان کانمونہ اختیارکریں۔’’

اب جب ہم احادیث میں ان کانمونہ دیکھتے ہیں تومعلوم ہوتا ہے کہ آپ کی داڑھی مبارک سینےپرپڑتی تھی لہذایہی داڑھی کی شرعی حدہےیعنی داڑھی اتنی رکھنی ہے کہ سینے تک پہنچے،اس سےزیادہ کوبےشک کاٹاجاسکتا ہے کیونکہ اس کی جوشرعی حدتھی وہ اللہ سبحانہ وتعالی نے آپﷺکی مبارک داڑھی کی صورت میں ہمیں دکھادی ہے۔لہذاآپﷺکےاتباع میں ان کےحکم کی تکمیل ہیں داڑھی کواتنارکھنا ہے کہ سینےتک پہنچے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 510

محدث فتویٰ

تبصرے