سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(127)مندر کی جگہ مسجد بنانا

  • 14913
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2215

سوال

(127)مندر کی جگہ مسجد بنانا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک غیر مسلم کی زمین ہے اس میں ان کامندر بھی ہے وہ زمین غیر مسلم ایک مسلمان کو قیمتابیچتاہےکیاوہ مسلمان اس مندرکومٹاکراس کی جگہ پرمسجدتعمیرکراسکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب غیرمسلم نے وہ زمین بیچ کرمسلمان کو دے دی تووہ زمین اس خریدنے والے مسلمان کی ملکیت ہوگئی اب اس مندرمیں اس غیرمسلم کا کوئی بھی واسطہ نہیں لہذاوہ  مسلمان اپنی ملکیت میں کسی بھی جائز نمونے سےتصرف کرسکتا ہے،یعنی وہ بغیر خوف وخطر کے اس مندرکو مٹاکراس کی جگہ مسجدتعمیرکراسکتا ہے یااس مندرکو ختم کرسکتا ہےاورتھوڑی بہت اس کی مرمت کرکےمسجد میں تبدیل کردےتوبھی جائز ہے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے کیونکہ مندرمیں بت رکھے ہوئے ہوں توپھراس میں نماز پڑھنا جائز نہیں پراگراس میں بت نہ ہوں توپھروہ عام جگہوں کے مثل ایک جگہ ہے جس میں نماز پڑھنے کی ممانعت قرآن وسنت میں واردنہیں ہے جن جگہوں پرنماز پڑھنے کی ممانعت ہے ۔(مثلا مقبرہ یاحمام وغیرہ)ان میں سے یہ جگہ نہیں ہے لہذا نمازپڑھی جاسکتی ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 481

محدث فتویٰ

تبصرے