سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(114)بدکردار شوہر یا پاک دامن عورت

  • 14900
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1531

سوال

(114)بدکردار شوہر یا پاک دامن عورت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسمات حاجوبنت  دین محمد کا کہنا ہے کہ میراخاوندمجھے محمدصدیق مجھے زبردستی شراب پلاکربرے کام کے لیے غیروں کے پاس بھیجتاہےاگرمیں انکارکرتی ہوں توسزادےکربھیجتاہےاب میں ان باتوں کی وجہ  سےبیزارہوں اورنکاح ختم کرواناچاہتی ہوں کیا شریعت کے مطابق عورت طلاق لے سکتی ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معلوم ہوناچاہئے کہ اگرخاوند ایسابداخلاق ہے توعورت طلاق لے سکتی ہے جس طرح حدیث پاک میں ہے:

((عن سعيدبن المسيب رضى الله عنه فى الرجل لايجد ما ينفق على إمرأته قال يفرق بينهما.)) بحواله سنن سعيدبن منصور’جلد٢’صفحه٥٥.

اوردوسری حدیث میں ہے:

((لاضررولاضرار.)) ابن ماجه’كتاب الاحكام’باب من بنى فى حقه مايضربجاره’رقم الحديث :٢٣٤١.
اس سےثابت ہواکہ خاوندنقصان پہنچانے والانہ ہواگروہ نقصان پہنچانے والاہے یاغیرشرعی کام کرواتا ہے توان دونوں صورتوں میں خاوندبیوی کے درمیان جدائیگی کی جائےگی۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 458

محدث فتویٰ

تبصرے