سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(113)عورت کا خلع طلب کرنا

  • 14899
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1383

سوال

(113)عورت کا خلع طلب کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ قریبا(6)ماہ ہوئے ہیں محمد بخش  نے اپنی بیوی کوگھرسےنکال دیا ہے نہ خرچہ دیتا ہے اورنہ ہی طلاق دے رہا ہے۔جب کہ بیوی طلاق اورخرچہ چاہتی ہے کیوں  کہ اس کے چارچھوٹے چھوٹے بچےہیں اوروہ حاملہ بھی ہے اورحق مہر بھی لینا چاہتی ہے ۔اب گزارش یہ ہے کہ شریعت کےمطابق جوبھی فیصلہ یا حکم ہواس سے آگاہ کیا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معلوم ہوناچاہئے کہ شریعت کے مطابق خرچہ خاوندکودیناہےاگرخاوندظلم کرتاہے توعورت خاوندسےطلاق لے سکتی ہے اوراگروہ حاملہ ہے تب بھی طلاق ہوسکتی ہے اورصغیر بچے ماں کے پاس رہیں جب تک بالغ نہ ہوجائیں اورخرچہ والد کودینا ہے باقی حق مہراس صورت میں لے سکتی ہے جب خاوند طلاق دے ورنہ دوسری صورت میں (یعنی خلع)میں مہرواپس نہیں لے سکتی ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 457

محدث فتویٰ

تبصرے