سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(99)غیرفطری دودھ

  • 14884
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 977

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتےہیں علمائےدین اس مسئلہ کےبارےمیں کہ زید اورعمرماموں،بھانجاہیں دونوں کی اولادنے ایک عورت کا دودھ پیایعنی وہ دودھ شریک بھائی ہوئے اب دونسلیں چھوڑکرتیسری نسل میں وہ ایک دوسرے سےرشتہ داری وغیرہ کرسکتے ہیں یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معلوم ہونا چاہیئےکہ یہ دونوں تیسری نسل  میں آپس میں نکاح وغیرہ کرسکتے ہیں۔کیونکہ بیچ میں ایک نسل کا فرق آگیا ہے۔لہذاان کاآپس میں نکاح وغیرہ کے ناجائز ہونے کا کوئی بھی ثبوت نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 439

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ