کیافرماتے ہیں علماءدین اس مسئلہ کے بارے میں کہ شمیم نے اپنے بیٹے کواجازت دی کہ وہ اپنی بہن کی شادی کروائےپھربیٹے حاجی قاسم نے شادی کروائی توشمیم نےکہا کہ میں لڑکی نہیں دوں گااب بتائیں کہ شریعت محمدی کے مطابق باپ کی اجازت پربیٹابہن کا نکاح کرواسکتا ہے یانہیں؟
معلوم ہونا چاہئے کہ جب باپ نے اپنے بیٹے کواجازت دے دی اوربیٹے نے بہن کی منگنی بھی کردی اوراب باپ شادی (نکاح)کی اجازت نہیں دیتا تویہ سراسرغلط ہے جب ایک مرتبہ بیٹے کواس نے اجازت دی تویہ نکاح جائز ہے۔اورنکاح ہوگیا۔