زکوۃ کےمصارف کون سے ہیں؟
زکوۃ دینےکی جگہیں یامصارف اللہ سبحانہ وتعالی نےقرآن کریم میں آٹھ بیان کیے ہیں۔
(1)فقراء(2)مساکین(3)زکوۃ لینے والے‘‘عاملین’’(4)جن کے دلوں میں اسلام کی الفت (محبت)پیداکرنی ہو۔مثلانومسلم(5)غلام یاقیدیوں کی آزادی کے لیے۔(6)مقروض پر۔(7)اللہ سبحانہ وتعالی کے راستے میں مثلا جہاد،حج،مدارس اورمسجدوں وغیرہ یعنی وہ کام جوخالص دینی نقطہ نظریادین کی حفاظت کے لیے کئے جائیں۔(8)اورمسافروں کو مثلاکوئی آدمی اپنے ملک میں توغنی(دولت مند)ہے لیکن کسی دوسرے ملک میں جائے اوراتفاق سےکنگال ہوجائےتواس کو بھی زکوۃ دی جاسکتی ہے ۔لیکن وہ زکوۃ بنوہاشم ،بنی مطلب ،بنی عباس اورآل رسول سادات کودیناہرگزجائزنہیں ہے۔
نوٹ:......فقیراورمسکین میں یہ فرق ہے کہ فقیروہ ہے جس کے پاس کچھ بھی نہ ہواورمسکین وہ ہےجس کے پاس کچھ ہولیکن شرعی نصاب سےکم ہویااتناہوکہ روزانہ نہ کمائے اورکھائے بچت اس کے پاس نہ ہوتی ہو۔