سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(69)میت کو اٹھانے کے حوالہ سے احکام

  • 14854
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-23
  • مشاہدات : 711

سوال

(69)میت کو اٹھانے کے حوالہ سے احکام
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

علماء كرام فرماتے ہیں کہ حدیث میں آیا ہے کہ((من حمل ميتافليتوضاومن غسل فليغتسل))یعنی جومیت کو اٹھائے وہ وضوکرےاورجوغسل دے وہ غسل کرے۔کیا یہ حکم وجوبی ہے استحبانی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مندرجہ بالاحدیث سےجواستدلال لیا گیا ہے وہ صحیح نہیں ہےاس لیے کہ مندرجہ بالامسئلہ میں کوئی بھی حدیث پائے ثبوت تک نہیں پہنچتی کیونکہ سب روایات میں علت قادحہ موجود ہے اس لیے میت کےاٹھانے سےنہ وضولازمی ہوتا اورنہ ہی  غسل دینے والے پر غسل کیونکہ جو حدیث ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:

((من غسل الميت فليغتسل ومن حمله فليتوضا.))

اس  حدیث کو امام ابوداودنے اپنی سنن میں(كتاب الجنائز’باب في الغسل من غسل الميت’رقم:٣١٦١)میں ذکرکیا ہے عمروبن عمرکے طریق سےروایت کیا ہے جوکہ صحیح نہیں ہے کیونکہ اس روایت میں عمروبن عمرمجہول راوی ہے۔

‘‘كمافي التقريب’’اورجہالت شدیدجرح ہے۔كمالايخفي علي ماهرالاصول.

اسی طرح دوسری حدیث جو پیش کی جاتی ہے ۔

((عن ابى هريرة رضى الله عنه عن النبى صلى الله عليه وسلم قال من غسله الغسل ومن حمله الوضوءيعنى الميت.))

اس روایت کو امام الترمذی نے ‘‘الجامع’’(كتاب الجنائز’باب في الغسل من غسل الميت’رقم:933)میں ذکرکیا ہےیہ روایت بھی ضعیف ہے ۔اس لیے کہ اس کی سند میں ایک راوی ہے ابوصالح جس کا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں ہے۔(کماقال الحافظ فی الفتح)

اس طرح ایک تیسری حدیث جو پیش کی جاتی ہے :

((عن عائشه رضى الله عنها أن النبى صلى الله عليه وسلم كان يغتسل من اربع من الجنابة ويوم الجمعة ومن الحجامة ومن غسل الميت.))

اس حدیث کو امام ابوداودنے اپنی سنن(رقم:3160)میں ذکر کیا ہے لیکن اس کی سندبھی صحیح نہیں ہے کیونکہ اس کی سند میں مصعب بن شیبہ نامی ایک راوی ہے وہ

‘‘لین الحدیث’’ہےاوراس روایت کو امامابوزرعہ امام احمداورامام بخاری رحمہم اللہ نے ضعیف کہا ہے اورامام ابوداوداس روایت کے  بارے میں لکھتے ہیں:حديث مصعب ضعيف۔

اس طرح ایک چوتھی روایت پیش کی جاتی ہے :

((عن علی رضى الله عنه قال:قلت للنبی صلى الله عليه وسلم أن عمك الشيخ الضال قدمات فمن يوارى قال إذهب فوادأباك ثم ولانحدثن متحدثن حدثناحتى تاتين فورايته ثم جئته فأمرنى فاغتسلت ودعالى.))

اس روايت کو ابوداوداورامام  نسائی نے اپنی‘‘السنن’’میں ذکرکیا ہے لیکن یہ  روایت بھی  قابل قبول نہیں ہے کیونکہ ا ن کی سند میں ایک راوی اسحاق السبعی ہے وہ مدلس راوی ہے اورروایت کو وہ عن کے ساتھ بیان کررہے ہیں اوراس کی تدلیس مرتبہ ثالثہ آئی ہے اورمرتبہ ثالثہ کے راویوں کہ روایت اس وقت تک قابل قبول نہیں ہے جب تک وہ سماع کی تصریح نہ کردے۔کماقال الحافظ فی طبقات المدلسین.

اورہاں اگرہم اس روایت کو صحیح بھی مان لیں توہوسکتا ہے یہ غسل کا امر کافر اورمشرک کے ساتھ مخصوص ہوکیونکہ قرآن پاک کی نص سےوہ نجس ہیں اوریہ حکم ہرمیت کے لیے نہیں ہے اوراگرہم حدیث کو عام بھی رکھتے ہیں توبھی امر  استحبابی ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس کےمقابلہ میں احادیث صحیحہ موجودہیں۔اسی طرح ایک اورروایت امام ابوداودنے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےسہیل بن ابی صالح عن ابیہ عن اسحاق مولی زائدہ کے طریق سے نقل کی ہےاورامام ابوداوداس روایت کے بعد فرماتے ہیں:

((قال ابوداودابوصالح بينه وبين ابى هريرة اسحاق مولى زائده.’’))

امابیہقی فرماتے ہیں:‘‘الصحيح انه موقوف’’اورامام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں‘‘اراشبه موقوف’’قال ابوحاتم عن ابيه الصواب عن ابي هريرة موقوف.

اورامام علی بن المدینی اورامام احمد بن حنبل فرماتے ہیں:‘‘لايصح في هذاالباب شئي’’یہ ہی قول امام ترمذی نے امام بخاری سےنقل کیا ہے۔

اورامام محمدبن یحیی ذہلی فرماتے ہیں:‘‘لاعلم من غسل ميتافليغتسل حديثاثابتاولولزمنااستعماله.’’

امام ابن المنذرفرماتے ہیں:‘‘ليس في الباب حديث يثبت.’’

امام الرافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:‘‘لم يصح علماءالحديث فى هذاالباب شيئامرفوعا.’’

امام ابن دقیق العیدفرماتے ہیں: ‘‘احسنها روايةسهيل عن ابيه عن ابيه هريرة وهي معلولة وان صحجهاابن حبان وابن حزم.’’

خلاصہ کلام یہ ہے کہ اس مسئلہ میں کوئی بھی صحیح روایت نہیں ہےاگرکوئی یہ کہتا ہے کہ اس  کے طریق جمع کرنے سےحسن لغیرہ کے درجہ تک پہنچ جاتی ہے لیکن ہرجگہ ضعیف حدیث کثرہ  طرق کی و جہ سے حسن لغیرہ تک نہیں پہنچتی جس طرح حدیث ‘‘من كان له امام فقراته له قراة.’’اگرہم بھی مان لیں کہ  یہ حدیث حسن درجہ کی ہے تب بھی یہ حکم وجوبی نہیں ہے صرف استحبابی ہے کیونکہ ایک حسن سند کے ساتھ روایت ہے۔

((عن ابن عباس رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ليس عليكم فى ميتكم غسل إذاغسلتموه إن ميتكم يموت لماهرأوليس بنجس فحسبكم أن يغسلواأيديكم.))(اخرجه البيهقى فى كتاب الجنائز’ج٣ص٣٩٨)

ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا:

‘‘تمہارے اوپر میت کوغسل دینے سے واجب نہیں ہوتابے شک تمہاری میت پاک حالت میں انتقال کرتی ہے وہ ناپاک نہیں ہوتی(غسل دینے کے بعد)تمہاراصرف ہاتھ دھونا ہی کافی ہے۔’’

اسی طرح دوسری حدیث ہے جس کو سیدنا ابن عمررضی اللہ عنہ سےخطیب بغدادی نے تاریخ بغدادمیں نقل کی ہے اورحافظ ابن حجررحمہ اللہ نے تلخیص الحبیرمیں کہا ہے۔اسنادہ صحیح۔

((کنانغسل الميت فمنايغتسل ومنامن لايغتسل.))

‘‘یعنی ہم میت کوغسل دیتے تھےتوہم میں سے کوئی غسل کرتااورکوئی نہیں کرتا تھا۔’’

اسی طرح ایک تیسری روایت سے اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہ سےمروی ہے:

((منهاحديث اسماءبنت عميس إمرة ابى بكرالصديق رضى الله عنه إنهاغسلت أبابكرالصديق حين توفى ثم خرجت فسالت:من حضرهامن المهاجرين فقلت إنى صائمة وأن هذايوم شديدالبردفهل على من غسل قالوا لا.))(رواه مالك في المئوطا’ص١٣٣)

‘‘یعنی اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سیدناابوبکررضی اللہ عنہ کی زوجہ انھوں نے حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کوغسل دیاجب ان کا انتقال ہواپھرباہرآئی اورمہاجرین موجودتھےان سے استفسارکیا کہ آج شدیدسردی ہے اورمیں روزے سے بھی ہوں کیامیرے اوپر غسل واجب ہے توانھوں نے کہا نہیں۔’’

جملہ دلائل کاخلاصہ یہ ہے کہ غسل کرنامستحب ہے واجب نہیں ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 388

محدث فتویٰ

تبصرے