سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(68)مقبرے کا حکم

  • 14853
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1447

سوال

(68)مقبرے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبروں پرمقبرےوغیرہ تعمیرکرنا کس طرح درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی کی بھی قبرکے اوپرخواہ وہ کسی ملک کا بانی ہویا ولی ہویابزرگ ہویا عام آدمی ہواس پر کچھ تعمیرکرناسخت منع اورحرام ہے،کیونکہ احادیث صحیحہ میں اس کی ممانعت واردہے بلکہ اس پر تعمیرشدہ چیز کو مٹادینے کا حکم ہے کیونکہ یہ ساری چیزیں شرع کی مخالف ہیں باقی باہرکے لوگ پہلے آکرملک کے بانی کی قبرکی زیارت کریں اس پر چادرچڑھائیں۔یہ سارے کام بدعت سیئہ اورشرک کے ہیں اورناحق ہیں جن کو قطعانہیں کرناچاہئے ۔ایسے کاموں کامرتکب اپنے ایمان کی تجدید کر ے کیونکہ یہ شرعی نہیں ہیں بلکہ سخت ناجائزاورحرام ہیں۔اسی طرح ملک میں جو رواج چل رہا ہے وہ سراسرناجائز وحرام اوربدعت  ہے جوقطعا نہیں کرنا چاہئے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 388

محدث فتویٰ

تبصرے