سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(43)وضو سے پہلے کیا پڑھے

  • 14828
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1157

سوال

(43)وضو سے پہلے کیا پڑھے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وضوشروع کرتے وقت پوری بسم اللہ یاصرف بسم اللہ والحمدللہ پرھنی چاہئے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(١)صحیح حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ وضوکی ابتدامیں‘‘بسم اللہ والحمدللہ’’پڑھناچاہیئےجیساکہ الطبرانی الصغیرمیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ:

((قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ياأباهريرة إذاتوضات فقل بسم الله والحمدلله فإن حفظتك لاتبرح مكتب لك الحسنات حتى نحدث من ذلك الوضوء))

‘‘اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جب تووضوکرےتوبسم اللہ،والحمدللہ کہاکروکیونکہ تم پرجواللہ تعالی کے نگران فرشتے ہیں،وہ تمہارے لیے نیکیاں لکھتے رہیں گے،جب تک کہ تم اس وضو سے محدث (بے وضو)نہ ہوجاو۔’’

علامہ ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں اس کی اسنادحسن ہے۔(مجمع الزوائد:١/٢۰ ٢)

(٢)اوروضوکے دوران یہ دعاپڑھنی چاہیئے:

((اللهم اغفرلى ذنبى ووسع لى فى دارى وبارك لى فى رزقى.))
جیساکہ امام نسائی ،امام حاکم اوردیگر ائمہ نے اس کو حضرت ابوموسی الاشعری رضی اللہ عنہ سےروایت کیا ہے اورامام نووی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب الاذکارمیں اس کی سند کی تصیح کی ہے،حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے الاذکارمیں اس کی تصیح پر اعتراض کیا ہے لیکن یہ اعتراض عندالمحققین مرفوع ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 250

محدث فتویٰ

تبصرے