ایمان بڑھتااورکم ہوتاہے یا نہیں؟
اعمال صالحہ اورپختہ یقین کی وجہ سے ایمان بڑھتا ہے اوربدعملی اورکم یقینی کی وجہ سے کم ہوجاتا ہے اس کا ثبوت قرآن وحدیث میں کئی جگہوں پر ہے جس طرح اللہ تعالی فرماتے ہیں:
اورظاہر ہے کہ جوچیز بڑھتی ہے وہ لازمی اوریقینی طورپرکم بھی ہوسکتی ہے جب قرآن سے زیادتی ایمان کا ثبوت ملاتواس کی مخالف یہ بات ہوئی کہ ایمان باقص یاکم بھی ہوا۔یہ ایسی واضح حقیقت ہے جس کا سوائے کم عقل کے کوئی بھی انکارنہیں کرسکتا،واللہ اعلم بالصواب
اس سلسلہ میں صحیح بخاری کی کتاب الایمان کو مطالعہ میں لاناانتہائی مفید ثابت ہوگا۔