سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مشرکہ ماں کے لیے دعا کرنا

  • 148
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2011

سوال

مشرکہ ماں کے لیے دعا کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

  میرا  سوال یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنی ماں کی قبر کی زیارت کرنے گئے تھے تب الله نے وحی کے ذریے آپ پر آیت اتاری تھی کی " کسی مومن کے لئے جایز نہیں کی وہ کسی مشرک کے لئے دعا کریں" (معاف کرنا پورا حوالہ اور پوری آیت یاد نہیں ہے)  تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا  مشرک والدین کے لءے دعا مغفرت کی جا سکتی ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

١۔صحیح مسلم کی ایک روایت کے مطابق اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب سے اپنی والدہ کے بارے استغفار کی اجازت طلب کی تو آپ کو یہ اجازت نہیں دی گئی ۔ جب آپ نے قبر کی زیارت کی اجازت طلب کی تو اس کی اجازت دے دی گئی۔

٢۔ اسی طرح صحیح مسلم کی ایک اور روایت کے مطابق ایک شخص نے آپ سے آ کر سوال کیا کہ میرا باپ کہاں ہے؟ تو آپ نے جواب دیا کہ وہ آگ میں ہے ۔ جب وہ واپس جانے کے لیے مڑا تو آپ نے اسے بلوا کرکہا کہ میرا اور تیرا والددونوں آگ میں ہیں۔

٣۔ ان روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے والدین کی موت حالت کفر میں ہوئی ہے اور جن روایات میں یہ موجود ہے کہ آپ نے انہیں قبر سے اٹھا کر کلمہ پڑھوایا تو وہ روایات صحیح نہیں ہیں۔

٤۔حکمت کا تقاضا یہی ہے کہ اگر کوئی سوال کر ے تو اسے اس بارے صحیح رائے سے آگاہ کر دیا جائے لیکن ایسی باتوں کو جاہل معاشروں میں تقاریر یا مباحث کا موضوع نہیں بنانا چاہیے کیونکہ یہ دین کا مقصود نہیں ہیں۔

 ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے