سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(171) فعل قومِ لوط کے مرتکبین سے سلوک

  • 14771
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2181

سوال

(171) فعل قومِ لوط کے مرتکبین سے سلوک
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قومِ لوط کے عمل جیسا عمل کرنے والے اور جس سے کیا گیا حدیث کے مطابق دونوں کو مار دینے کا حکم ہے کیا یہ عمل کئے جانے کے بعد کوئی بھی نیک عمل قبول نہیں ہوگا؟ کیونکہ اس حکم سے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ س شخص کو جینے کا کوئی حق نہیں نیز یہ بات ذہن میں رہے کہ یہ کام جاہلیت میں ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

گناہ کسی قسم کا بھی ہو اللہ تعالیٰ توبہ کرنے سے معاف کر سکتے ہیں۔ سورة الفرقان :۶۸،۶۹ میں اللہ تعالیٰ نے ناحق قتل زنا وغیرہ کے جرم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جو یہ کام کرے گا قیامت کے دن اسے دوگنا عذاب ملے گا اور وہ ہمیشہ س میں رہے گا آگے فرمایا:

﴿مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَـٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّـهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۗ وَكَانَ اللَّـهُ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴿٧٠﴾... الفرقان

            ''اور جس نے توبہ کر لی ، اور نیک اعمال سر انجام دیئے ، ان کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں میں تبدیل کر دیں گے اور اللہ تعالیٰ بخشش کرنے والا رحم والا ہے۔''

دوسری جگہ فرماتے ہیں:

﴿قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ﴿٥٣﴾...الزمر

            ''(اے محمد   صلی اللہ علیہ وسلم ) میرے ان بندوں سے کہہ دو جنہوں نے اپنے نفسوں پر زیادتی کی ہوئی ہے کہ وہ اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہوں اللہ تعالیٰ (توبہ سے ) سارے گناہ معاف کر دیتا ہے۔''(التوبہ : ۵۳'۵۴)

اور رسول اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  کا فرمان ہے:

(( ألتائب من الذنب كمن لا ذنب له.))

            ''گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسے اُس نے گناہ کیا ہی نہیں۔''  (ابنِ ماجہ وقال اسنادہ صحیح) 

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے