خرگوش کے حلال ہونے کے متعلق قرآن و احادیث سے وضاحت کریں۔
خرگوش کی حلت کے بارے میں امام بخاری رحمة اللہ علیہ نے کتاب الزبائح بخاری میں باب الارنب ذکر کیا ہے اور یہ حدیث درج کی ہے:
''حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا ہم نے ایک خرگوش کو مرظہران میں دوڑایا لوگ اس کے پیچھے دوڑے مگر تھک کر رہ گئے (پکڑ نہ سکے) آخر میں اس کو پکڑ کر ابو طلحہ کے پاس لایا انہوں نے اس کو ذبح کیا اور اس کی سرین یا رانیں آپ کے پاس بھیجیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول کیں۔''(صحیح البخاری باب الارنب ۳/۸۴)
امام قسطلانی رحمۃ اللہ علیہ بخاری کی شرح میں لکھتے ہیں کہ :
" وهو مذهب الأئمة الأبعة و حديث الباب حجة للجمهور فى الأباحة ."''خرگوش کی حلت کے بارے میں ائمہ اربعہ کا بھی یہی مسلک ہے اور اس باب کی حدیث جمہور محدثین کے لئے خرگوش کی حلت میں حجت ہے۔'' (ارشاد الساری۲۹۲/۸)