سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(102) شوال کے چھ روزے

  • 14708
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2417

سوال

(102) شوال کے چھ روزے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شوال کے روزوں کی کیا فضیلت ہے؟کیا یہ مسلسل رکھنے پڑتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے بعد ماہ شوال کے چھ روزے رکھنے کا اجر و ثواب سال بھر کے روزے رکھنے کے برابر ہے ۔ حدیث میں وارد ہے:

(( عن أبى  أيوب الأنصارى  أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال من صام رمضان ثم  أتبعه  ستا  من شوال  كان كصيام  الدهر و فى  روابة  كان تمام السنة .)) ( مسلم 1/329)

''سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے رمضان المبارک کے روزے رکھے، پھر اسکے پیچھے شوال کے چھ روزے رکھے تو اس کو سال بھر کے روزوں کا ثواب ملتا ہے۔''(مسلم ۱/۳۶۹)

            محدثین نے اس کی یوں توضیح کی ہے کہ ہر نیکی کا اجر کم از کم دس گنا ملتا ہے تو رمضان کے ٣٠ روزوں میں ٦ روزے شوال کے جمع کریں تو کل ٣٦ روزے بنتے ہیں۔ اب ان کو دس کے ساتھ ضرب دیں تو یہ ٣٦٠ ہوئے۔ گویا سال بھر کے روزوں کا ثواب اللہ تعالیٰ اسے عطا کر دیتا ہے۔ شوال کے چھ روزے عید کے بعد مسلسل بھی رکھے جا سکتے ہیں اور اس مہینہ میں وقفہ بعد وقفہ بھی رکھے جا سکتے ہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے