روزہ کی حالت میں اپنی بیوی کے ساتھ سونے، بوسہ لینے وغیرہ کا کیا حکم ہے۔
روزہ کی حالت میں بیوی کے جسم سے جسم ملانا یا بوسہ لینا جائز ہے البتہ جماع کرنا حرام ہے۔ اس لئے اگر کسی کو خطرہ ہو کہ وہ اپنے آپ کو قابو نہیں رکھ سکتا تو بوسہ وغیرہ سے بچے۔ صحیح بخاری و صحیح مسلم میں عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ کی حالت میں اپنی بیویوں کے جسم سے جسم ملا لیتے اور بوسہ لے لیتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم تم سب سے زیادہ اپنی حاجت پر قابو رکھنے والے تھے۔(مشکوة باب تنزیه الصوم)