تندرست آدمی بغیر کسی شرعی عذر کے فرض نماز گھر میں پڑھ سکتا ہے جبکہ مسجد بھی اس کے گھر سے زیادہ دور نہ ہو ؟ قرآن سنت کی روشنی میں وضاحت کریں۔
تندرست اور غیر معذور آدمی پر فرض نماز با جماعت کرنا ادا کرنا ضروری ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ( وارکعو ا مع الراکعین ) رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔ یعنی نماز با جامعت ادا کرو ۔ یہ امر ہے او ریہاں امر ( حکم ) وجوب کیلئے ہے ۔ دارقطنی میں حدیث ہے، اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
'' جس شخص نے اذان سنی، پھر وہ بغیر کسی عذر کے مسجد میں نہ آیا، اس کی نماز ہی نہیں ''( مشکوۃ۱/۳۳۸)
علامہ ناصر الدین البانی فرماتے ہیں '' اسناد صحیح '' اس حدیث کی سند صحیح ہے ۔