السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بمطابق قرآن ہر نیک یا بد کی روح واپس نہیں لوٹائی جاتی تو ہم لوگ کیوں قبر میں اعادہ روح کے قائل ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
(۱) آپ نے لکھا ہے ’’بمطابق قرآن ہر نیک یا بد کی روح واپس نہیں لوٹائی جاتی‘‘ تو محترم گزارش ہے مجھے تو قرآن مجید کی کوئی ایسی آیت معلوم نہیں جس میں ’’ہر نیک یا بد کی روح واپس نہیں لوٹائی جاتی‘‘ والی بات ہو برائے مہربانی قرآن مجید کی وہ آیت لکھ بھیجیں جس میں ’’ہر نیک یا بد کی روح واپس نہیں لوٹائی جاتی‘‘ والی بات ہو آپ کا شکرگزار رہوں گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب