فجر کی سنتوں کے بعد دائیں کروٹ لیٹنا کسی حدیث سے ثابت ہے یا نہیں ؟
فجر کی سنتوں کے بعد دائیں کروٹ لیٹنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ صحیح بخاری میں امام بخاری نے باب '' باب الضجعۃ علی الشق قلایمن عبد رکعتی الفجر ''باندھا ہے۔ یعنی فجر کی دو رکعتوں کے بعد ائیں کروٹ لینے کا بیان اور اس کے تحت ییہ حدیث درج کی ہے :
'' سیدہ عائشہ سے مروی ہے کہ نبی کریم جب فجر کی دو رکعتیں پڑھتے تو دائیں کروٹ لیٹ جاتے تھے ''۔ (بخاری۲/۴۹)